راولپنڈی: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے حکام کی جانب سے اڈیالہ جیل کو بجلی سپلائی معطل کر دی گئی۔
آئیسکو کی جانب سے سپلائی معطلی کا مراسلہ جاری کیا گیا جبکہ بجلی بند ہونے پر جیل انتظامیہ متبادل انتظامات نہ کر سکی۔ آئیسکو نے بجلی کی سپلائی معطلی سے متعلق 13 دسمبر کو مراسلہ جاری کیا تھا۔
مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 132 کے وی ٹرانسمیشن پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل رہے گی، ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے کے باعث 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل ہے۔
متعلقہ: اڈیالہ جیل کے قریب سڑک پر بیگ سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الٰہی اور فواد چوہدری سمیت دیگر قیدی موجود ہیں۔
جیل میں 2 جنریٹرز کام کر رہے ہیں۔ بجلی معطل ہونے سے سنگل جیمرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔