سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ کو تبدیل کردیا گیا

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ

راولپنڈی : سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ کو تبدیل کرکے عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ کوتبدیل کردیا گیا اور ان کی جگہ گریڈ انیس کے عبدالغفور انجم کو تعینات کیا گیا۔

اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسد جاوید وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ عبدالغفور انجم اس سے قبل سینٹرل جیل فیصل آباد میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کے اہم مقدمات بھی اڈیالہ جیل میں زیر سماعت ہیں۔