ایڈیڈاس نے ماڈل بیلا حدید سے معافی مانگ لی

بیلا حدید

جرمنی کی معروف کمپنی ایڈیڈاس نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید سے معافی مانگ لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن اسپورٹس ویئر کمپنی ایڈیڈاس نے ماڈل بیلا حدید سے اس وقت معافی مانگی جب انہوں نے اولمپک مہم کے تنازع پر کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ایڈیڈاس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہماری حالیہ ایس ایل 72 مہم کی وجہ سے میونخ اولمپکس میں پیش آنے والے تنازع پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

اسپورٹس ویئر کمپنی ہمارا یہ مقصد نہیں تھا، دنیا بھر کی مختلف کمیونٹیز کو ہماری وجہ سے پہنچنے والی تکلیف کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سے نادانستہ طور پر غلطی ہوئی ہے، جس پر وہ بیلا حدید سمیت دیگر تمام ماڈلز اور شراکت داروں سے معذرت خواہ ہیں اور ہم اس مہم پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایڈ 1972 کے میونخ اولمپک کی 52ویں سالگرہ منا رہا ہے اور برانڈ کا فوکس بہت زیادہ پسند کیا جانے والا کلاسک 1970 کے عشرے کا اسنیکر ایس ایل 72 ہے جسے ری لانچ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بیلا حدید کے والد فلسطینی ہیں، وہ کئی برس سے اسرائیلی حکومت پر کھل کر تنقید کرتی آ رہی ہیں، انھوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں کئی بار انسٹاگرام پوسٹیں کیں، اور اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ اپنے رہنماؤں پر دباؤ ڈالیں کہ غزہ میں عوام کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔

فلسطینی ماڈل نے یہ نعرہ لگا کر بھی اسرائیلی حکومت کو ناراض کیا تھا کہ ’’دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا‘‘ بیلا حدید پر اب سام دشمنی کا بھی الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسپورٹس ویئر کمپنی نے سام دشمنی کے الزامات کے بعد مشہور شخصیات کے ساتھ تعلقات منقطع کیے ہیں۔ ایڈیڈاس نے اکتوبر 2022 میں بھی یہود دشمنی کے الزام میں ریپر کنی ویسٹ کے ساتھ اپنی شراکت داری ختم کر دی تھی۔