فلم ’آدی پروش‘ پر بائیکاٹ کے بادل چھا گئے

فلم ’آدی پروش‘ پر بائیکاٹ کے بادل چھا گئے

ممبئی: کریتی سینن اور پربھاس کی فلم ’آدی پروش‘ کے آج سنیما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی اس پر بائیکاٹ کے بادل چھا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آدی پروش کو سوشل میڈیا پر مختلف وجوہات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایک وجہ اس میں دیکھایا جانے والا راون کا کردار ہے۔

صارفین نے راون کی نہ صرف لمبی داڑھی اور ہیئر اسٹائل پر اعتراض اٹھایا بلکہ انہیں لیدر بیلٹ میں دکھانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ’آدی پرش‘ آن لائن لیک ہوگئی

ایک صارف نے لکھا کہ راون کی وہ چمک کہاں گئی؟ کیا فلم ساز نے 600 کروڑ روپے اس پر لگائے؟ میں اس فلم کا بائیکاٹ کرتا ہوں اور نہیں دیکھنے جاؤں گا۔

اسی طرح دیگر صارفین بھی اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آدی پروش کے ٹریلر پر تنازع کھڑا ہوا تھا۔ لوگوں نے اس میں خراب وی ایف ایکس پر تنقید کی تھی۔ آدی پروش میں کریتی سینن اور پربھاس کے علاوہ سیف علی خان بھی جلوہ گر ہیں۔