بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی سندھی زبان سے متعلق غلطی کا اعتراف کرنے پر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا ردعمل آگیا۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے گزشتہ روز پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق بیان پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا تو پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ’غلطی کا اعتراف کرنا انسان کی دانستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
عدنان صدیقی نے نصیر الدین شاہ کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے لیے جرأت اور عاجزی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
Apologising for a mistake is indeed a true testament to a person's character and intellect. Naseer sahib's recent gesture has only deepened my admiration for him. It takes strength and humility to acknowledge one's errors and take responsibility for them. pic.twitter.com/fX8T3M11mV
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 8, 2023
اداکار نے مزید لکھا کہ ’اپنی غلطی پر معافی مانگنا درحقیقت انسان کی دانستگی کو ظاہر کرتا ہے، نصیر صاحب کے حالیہ بیان کی وجہ سے میرے دل میں ان کے لیے عزت مزید بڑھ گئی ہے، اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا اور ذمہ داری لینے کے لیے عاجزی اور جرأت کی ضرورت ہوتی ہے‘۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے 5 جون کو بھارتی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں برصغیر کی زبانوں پر بات کرتے ہوئے سندھی زبان سے متعلق بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔
ان کی جانب سے پاکستان میں سندھی زبان نہ بولے جانے کے دعوے کے بعد پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی رد عمل دیا تھا۔