شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار و میزبان عدنان صدیقی نے بتایا ہے کہ وہ کس کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک‘ شو میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
محب مرزا نے پوچھا کہ ’دنیا آپ کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتی ہے لیکن آپ کس کے ساتھ سیلفی کھنچوانا چاہتے ہیں؟
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’جو آج میں ہوں، میری والدہ نے یہ نہیں دیکھا، میں یہ ضرور چاہتا تھا کہ یہ والدہ بھی دیکھتیں اور میں ان کے ساتھ سیلفی بنواتا۔
اداکار نے کہا کہ ’باپ یا گھر کا سربراہ جو ہوتا ہے وہ زندگی بھر ایک کمشکش میں لگا رہتا ہے، وہ ہر کسی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن اولاد کے معاملے میں وہ کہتا ہے کہ میری اولاد مجھ سے آگے بڑھے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’جب بچے کچھ بن جاتے ہیں تو باپ کہتا ہے دیکھو میری اولاد ہے اور اس پر فخر محسوس کرتا ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ مہنگائی صرف ان کے لیے جو افورڈ نہیں کرسکتے لیکن مہنگائی کوئی بھی افورڈ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ عدنان صدیقی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ان دنوں وہ رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔