اسلام آباد: ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے اے آر وائی نیوز کے صحافی اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر حملے اور بہیمانہ تشدد کی مذمت کی پے۔
ایمنڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کراچی کے اراکین کا اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر تشدد قابل مذمت ہے، کسی بھی صحافی کی تحقیقاتی اسٹوری پر اس طرح غصہ نکالنا قابل مذمت ہے۔
ایمنڈ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات میڈیا کو اپنے فرائض سے نہیں روک سکتے، میڈیا کا کام عوام تک حقائق سامنے لانا ہے، وفاقی حکومت سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایمنڈ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اقرار الحسن اور ٹیم پر گھناؤنے حملے کے کرداروں کو سزا دے۔
Association of Electronic Media Editors & News Directors strongly condemns the barbaric attack on Iqrar and his team who were beaten & tortured by members of IB Khi. AEMEND demands that the Federal Govt initiates a full fledge inquiry of the matter & perpetrators held accountable pic.twitter.com/uEi12NKWby
— Ammad Yousaf (@AmmadYousaf) February 15, 2022
اس سے قبل اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے آئی بی افسران کی جانب سے”ٹیم سرعام“ پر وحشیانہ حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر آئی بی افسران و عملے کا وحشیانہ حملہ اور تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر تھرڈ گری ٹارچر کیا گیا، میری درخواست ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔
سلمان اقبال نے اس اندوہناک واقعے کا فوری ایکشن لینے پر میں وزیر اعظم عمران خان کا شکر ادا بھی کیا۔
Strongly condemn the brutal attack and torture on our anchor @iqrarulhassan and team members.They were subjected to third degree torture.Thanks to @ImranKhanPTI for taking immediate action. I urge the matter is investigated & perpetrators are taken to task and not just suspended pic.twitter.com/P0cGnRbC3r
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) February 15, 2022