افغان کرکٹ ٹیم اب ’ہوم میچز‘ کس ملک میں کھیلے گی؟

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے اماراتی بورڈ سے اہم معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت افغان کرکٹ ٹیم اب اپنے ہوم میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد اب افغان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اماراتی کرکٹ بورڈ سے طویل معاہدہ کر لیا ہے، دونوں بورڈز کے درمیان پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے، معاہدے میں افغانستان ٹیم ہر سال یو اے ای کے خلاف بھی انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ یو اے ای میں اپنا دفتر بھی قائم کرے گا، دونوں بورڈز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس بورڈ ویزا، لاجسٹک اور دفتری امور میں افغان بورڈ کو معاونت فراہم کرے گا۔