افغان وفد کا دورہ: سفیر کی بیٹی تک رسائی کی پاکستانی درخواست ‏

پاکستان نے اسلام آباد میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے افغانستان سے ‏مزیدمعلومات اور سفیرکی بیٹی تک رسائی کی درخواست کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر افغان وفد نے اسلام آباد کا دورہ ‏کیا جو یکم اگست سے8اگست تک رہا۔

دورے کے دوران افغان وفد نے قانون نافذ کرنے والےافسران اور وزارت خارجہ کے حکام سے ‏ملاقاتیں کیں جس میں وفد کو واقعےسےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

افغان وفد کوسیف سٹی اسلام آبادآفس کادورہ بھی کرایا گیا اور مختلف لوکیشن کی ویڈیوزبھی ‏دیکھائی گئیں، افغان وفد کو تمام لوکیشن کادورہ بھی کرایا، ٹیکنیکل ڈیٹا،موبائل فرانزک،جیوفنانسنگ ‏سےمتعلق بھی آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق افغان وفدکوشکایت کی روشنی میں مکمل تحقیقات سےآگاہ کیاگیا اور باور کرایا ‏گیا کہ شکایات میں کیا گیا دعویٰ ثابت نہیں ہوا، پاکستان نےمزیدمعلومات اور سفیرکی بیٹی تک ‏رسائی کی درخواست کی، وفد کو افغان سفارتخانے،قونصل خانوں پرسیکیورٹی بڑھانےپرآگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ اپنےتعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے پرامن ‏افغانستان کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا انتہائی ضروری ہےامیدہےافغان سفارتخانہ اسلام آبادمیں ‏اپنے معمول کےکام شروع کردےگا۔