سابق وکٹر کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہم لوگ تیاری کیساتھ ورلڈکپ میں نہیں گئے مسائل نظر آرہے ہیں جب کہ ساری ٹیمیں تیاری کر کے آئی ہیں ہم لوگ ایگومیں ورلڈکپ میں گئے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں جو تبدیلیاں کرنی چاہیے تھی وہ نہیں کی گئی، 3سال سےایک ہی ٹیم لےکر چل رہے ہیں کئی کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوئے تو وہ بھی سامنےنظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کرکٹ اچھی کھیلی لیکن ابتدا میں رنز زیادہ نہیں بنا سکے آخر میں افتخار اور شاداب اچھا کھیلے، اسپنرز کو کردار ادا کرناچاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی انجری کی وجہ سےبالنگ بری طرح متاثرہوئی ہے بابراعظم اوررضوان نے غلط شارٹس کھیلے جس کی وجہ سےوکٹ گنوائی جب کہ افغانستان ٹیم اچھاکھیلی ہے، وکٹ بھی نہیں دی اور رن ریٹ بھی برقرار رکھا جب تک بالر کو 4،5 روز والے میچز نہیں کھلائیں گے میچ وننگ بالرز نہیں بن سکتے۔