سری لنکا میں افغان کرکٹ ٹیم کا بڑا کارنامہ

پالیکیلے: افغانستان نے سری لنکن سرزمین پر ون ڈے کرکٹ کو بڑا ٹوٹل ترتیب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان نےٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔

افغان اوپنر ابراہیم زردان نے سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سری لنکا کی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ابراہیم زردان نے 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، رحمان اللہ گرباز 53، رحمت شاہ 52 اور نجیب اللہ زردان نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے ونیندو ہسرنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کشن رجیتا، دھنجیالکشان، لہرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔