پہلاون ڈے: افغانستان نے سری لنکا کو قابو کرلیا

پالیکیلے: افغانستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان نےٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، جواب میں سری لنکن ٹیم 234 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلبدین نائب نے 3 جبکہ یامین احمد زئی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں افغان کرکٹ ٹیم کا بڑا کارنامہ

سری لنکا کے اوپنر بیٹر پتھم نسانکا نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، وینندو ہسرنگا کے بھی 66 رنز رائیگاں گئے۔

شاندار سینچری اسکور کرنے پر افغان اوپنر ابراہیم زردان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔