افغانستان نے اگست میں پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 2024 کے اختتام تک کی غیرملکی دوروں، ورلڈکپ اور سیریز کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان نے اگست میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2023-2025 کے لیے نظرثانی شدہ فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کا بھی اعلان کیا۔
Afghanistan's International Assignments 🤩
Take a look at Afghanistan’s #FTP till the end of 2024, featuring some action-packed home and away assignments for #AfghanAtalan. Get ready to witness some thrilling contests as we take on some top cricketing nations in the period. 👍 pic.twitter.com/vzmyTJThAm
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) July 19, 2023
نظرثانی شدہ ایف ٹی پی میں، پاکستان کو اگست 2023 میں افغانستان کے خلاف اوے ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز کے مقام اور تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے۔
اس سال کے شروع میں مارچ میں پڑوسی ممالک نے شارجہ میں تین میچوں کی T20I سیریز بھی کھیلی تھی، جسے افغانستان نے 2-1 کے فرق سے جیتا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ سیریز آئندہ ایشیا کپ 2023 کی تیاری کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔