کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کھیلنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ سے قبل ہی بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
شاہد خان آفریدی اپنی جارحانہ کھیل کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں اس لیے اُن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، قبل ازیں آفریدی کراچی کنگز کے صدر تھے تاہم اب وہ آئندہ سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پڑھیں: شکریہ سلمان اقبال! شاہد آفریدی کا ٹویٹ
اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آفریدی پاکستان کی کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، کراچی کنگز میں آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ آفریدی کے وسیع تجربے سے ڈریسنگ روم کا ماحول مزید بہتر ہوگا اور ٹیم آئندہ سیزن میں مزید بہتر انداز میں کھیل پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: جارحانہ کھلاڑیوں کی تلاش کا کام جلد شروع ہوگا، آفریدی
یاد رہے کہ کراچی کنگز کا شمار پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیموں میں ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پی ایس ایل کراچی کنگز کے بغیر ادھورا ہے۔
The BLOCKBUSTER Trade of the Year!
Karachi Kings clinches Boom Boom Afridi in return for their Gold and Silver pick! pic.twitter.com/KF34xhYQ5f— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 3, 2017
Shahid Afridi the King of Hearts joins #KarachiKings as President & Player! #WelcomeLala @SAfridiOfficial @Salman_ARY pic.twitter.com/E6WXlMcN1a
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) October 3, 2017