کراچی: پاکستان کے اسٹار کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی سپراسٹار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی جانب سے بھیجے گئے تحفے (ٹی شرٹ) کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان کا شکریہ ادا کیا اور اُن سے جلد ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ فیئرویل کا یادگار تحفہ بھیجنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ، وہ ایک بڑے سپر اسٹار ہیں امید ہے جلد اُن سے ملاقات ہوگی۔
Thank you to you and the entire Indian team for a wonderful farewell gift @imVkohli. Respect superstar, hope to see you soon pic.twitter.com/DGz8aMs1Xv
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 21, 2017
شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ’’اپنی لمحات کو یادگار بنانے کے لیے تحفہ بھیجا، یہ آپ نے قبول کیا جس کی مجھے بے حد خوشی ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ، زندگی رہی تو پھر ملیں گے‘‘۔
@SAfridiOfficial It’s a pleasure to have gifted something of importance and a lasting memory @SAfridiOfficial God bless you with everything in life See you
— Virat Kohli (@imVkohli) April 21, 2017
یاد رہے ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اسٹار کرکٹر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھارتی ٹیم کی دستخط شدہ جرسی شاہدآفریدی کوتحفہ میں بھیجی تھی۔