رویندر جڈیجہ کے بعد ایک اور بھارتی اسٹار کھلاڑی کی سیاست میں انٹری

بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجہ کے بعد اب ایک اور اسپورٹس اسٹار نے سیاسی جماعت سے منسلک ہوکر اس میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے گزشتہ دنوں حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب اس کے بعد بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں انٹری دے دی ہے اور انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

تاہم ونیش پھوگاٹ نے جڈیجہ کے برعکس اپوزیشن جماعت کانگریس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

حل ہی میں ونیش پھوگاٹ اس وقت چرچوں میں آئی تھیں جب گزشتہ ماہ پیرس اولمپکس کے دوران خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل میں شرکت کے لیےصرف 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ جنہوں نے گزشتہ ماہ پیرس اولمپکس میں فائنل میچ سے قبل ڈس کوالیفائی ہونے کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے گزشتہ جمعے کو کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

کانگریس نے ونیش پھوگاٹ کو ہریانہ اسمبلی انتخابات میں جولانہ سیٹ سے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو میدان میں اتارا ہے اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

عام لوگوں کے ساتھ راہل گاندھی کا ہمدردانہ سلوک قابل تعریف: ونیش پھوگاٹ

اتوار کو انہوں نے جولانہ میں انتخابی مہم چلائی جہاں کارکنوں اور حامیوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ونیش نے سابق بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’برج بھوشن سنگھ ملک نہیں ہیں، میرا ملک میرے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

بی جے پی کے سابق ایم پی برج بھوشن سنگھ کے الزامات پر ونیش پھوگاٹ نے کہا، ’’برج بھوشن ملک نہیں، میرا ملک میرے ساتھ کھڑا ہے۔ میرے اپنے لوگ میرے ساتھ ہیں۔