بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانہ نے رنبیر کپور کے بعد سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانہ نے بلاک بسٹر فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے مقابل جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری کو فلم بینوں نے خوب سراہا لیکن اب وہ بالی ووڈ اور ساؤتھ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں باصلاحیت اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں اُن اداکاروں کے نام بتادیے، جن کے ساتھ وہ مستقبل میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
رشمیکا نے کہا کہ وہ شاہ رخ، سلمان خان، ریتھک روشن، جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کے ساتھ اداکاری کرنا چاہیں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ فلم انڈسٹری سے جڑی ان بڑی شخصیات کے ساتھ یاد گار لمحات تخلیق کرنے کےلیے بے تاب ہیں۔
اداکارہ نے دوران انٹرویو فلم پشپا کے دوسرے حصے سے متعلق بھی بات چیت کی اور کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ فلم بہت بڑی ہونے جارہی ہے، لوگوں کی تواقعات بڑھ گئی ہے، اس لیے ہماری ذمے داری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔