‏’ریپڈ پی سی آر سہولت کے بعد امید ہے مشکلات حل ہو جائیں‘‏

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ نئے طیارے ستمبر تک آنا شروع ‏ہو جائیں گے۔

آن لائن کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای اوپی آئی اےارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کے ‏پاس 13 سال کے پرانے جہازوں کافلیٹ ہے6 نئےجہازخریدنےکافیصلہ کیا ہے نئے جہاز ستمبر تک آنا ‏شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اےکو یو اےای جانےوالےمسافروں کی مشکلات کااحساس ہے تاہم ‏ریپڈپی سی آر سہولت کے بعد امید ہے مشکلات حل ہو جائیں۔

ارشدملک نے کہا کہ کورونا سے پوری دنیا میں ایئرلائن انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے ‏کوروناکےباعث پی آئی اے کو بھی نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی پروازوں پریورپ اوربرطانیہ میں پابندی ہے اور پابندی ہٹانے کے ‏لیے ایاسا نے آڈٹ کی شرط رکھی ہے شرط ہےکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن پاکستان ‏سی اے اےکا آڈٹ کرے جب تک آڈٹ نہیں ہوتا پابندی برقراررہے گی سیفٹی آڈٹ کورونا کے ‏باعث تاخیر کا شکار ہے۔