راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ نے گرفتاری کے بعد بیان میں کہا کہ رانا ثنا یہ سارے کام کروا رہا ہے، 100سے200 مسلح لوگ سیڑھیاں لگا کرگھرمیں داخل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا گرفتاری کے وقت ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پولیس مجھے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتارکر کے لے جارہی ہے، انہوں نے میرے گھر کے تمام دروازے توڑ دیے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 100سے200 مسلح لوگ سیڑھیاں لگاکرگھرمیں داخل ہوئے، دروازےتوڑکرگھرمیں گھسےاورتمام ملازمین پر تشدد کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ بدتمیزی کی، بدمعاشی کی گئی اور مجھےزبردستی گاڑی میں ڈالاگیا،ایس ایچ اووڑائچ کواس تھانے میں ن لیگ نے لگوایا ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ راناثنااللہ یہ سارےکام کروارہاہے، انشاءاللہ حق کی فتح ہوگی،عمران خان کےساتھ ہیں۔
یاد رہے پولیس نے رات گئے شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین سو سے چار سو پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بند کر دیا۔
شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد آبپارہ تھانے سے پولی کلینک اسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں طبی معائنے کے بعد انھیں تھانہ سیکٹریٹ منتقل کر دیا۔