کراچی : سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ مائنس ون کی بات کرتے کرتے عمران خان خود ہی نہ مائنس ہوجائیں، نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عمران خان کو ان کی پارٹی ہی نکال دے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے مائنس ون فارمولے کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ عمران خا ن مائنس ون کا فارمولا ضیاء الحق سے لا ئے ہیں، مائنس ون کرتے کرتے عمران خان خود ہی نہ مائنس ہوجائیں.
سراج درانی نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پربھی شدید تنقید کی اورکہا کہ اپوزیشن اتحاد کو توڑ کر عمران خان نے سیاسی نابالغی کا مظاہرہ کیا ہے۔