اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اگر اس وقت افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو خود کو وزیر اعظم کے منصب پر فائز کرلیتے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں حکمرانوں کی غیر موجودگی پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں اس وقت نہ وزیراعظم موجود ہیں اور نہ ہی وزیرخارجہ،جبکہ وزیر اعلٰی شہباز شریف بھی بیرون ملک میں مقیم ہیں‘‘۔
اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہےکہ ’’ یہ اچھی بات ہے کہ اس وقت افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں ہیں ورنہ وہ خود کو وزیراعظم کے منصب پر فائض کرلیتے‘‘۔
No PM, no FM, No CM Punjab, Interior minister MIA. Good thing IffyK is not still CJ. He would have made himself PM by now.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 31, 2016
دوسری جانب دو روز قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں آئینی بحران سے بچنے کے لیے وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں فوری طور پر کسی دوسرے شخص اس منصب پر نامزد کیا جائے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا تھا کہ جنگ اور ایمرجنسی کی صورت میں اگر وزیر اعظم خود کسی دوسرے شخص کو وزیر اعظم کے لیے منتخب کر کے ملکی صدر کو اپنی یہ تجویز ارسال کریں تو آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اُس شخص کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : آئینی بحران سے بچنے کیلئے نئے وزیراعظم کی تقرری کی جائے، سابق چیف جسٹس
واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی آج لندن میں ہونے والی سرجری کامیاب ہوئی ہے، جس پر اُن کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ ’’اللہ کے شکر سے آپریشن کامیاب ہوگیا ہے، اللہ رب العزت میرے والد کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطاء فرمائے‘‘۔
My father …… The LOVE of my life … Allah bless you with a long life & perfect health …. Ameen ❤️ pic.twitter.com/3PvhsushO1 — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 31, 2016