آوارہ کتوں کا راہ چلتے شخص پر خطرناک حملہ، ویڈیو وائرل

ممبئی: سن سٹی کمپلیکس کے سامنے ایک راہ چلتے پوسٹ مین پر کتوں نے اچانک حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پوسٹ مین سڑک سے گزر رہا ہے، اس دوران 5 کتے اس پر اچانک حملہ کردیتے ہیں، پوسٹ مین انہیں بھگانے کی کوشش کرتا ہے۔

پوسٹ میں کی جانب سے چلانے کی صورت میں قریبی عمارت میں موجود گارڈ اس کی مدد کے لئے پہنچتا ہے اور کتوں کو بھگانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔ جس کے بعد کتے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد زخمی ہوجاتے ہیں جبکہ بہت سے افراد مناسب علاج نہ ملنے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔