پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور چین دنیا کے دو انتہائی قریبی دوست ممالک ہیں اب ان دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان اور چین کا شمار دنیا کے دو بہترین دوست ممالک میں ہوتا ہے، جو ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب ان دونوں ممالک کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں ممالک نے نشریات، آڈیو اور ویڈیو تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور چین کی جانب سے ڈونگ شن نے دستخط کیا۔

اس معاہدے کی رو سے پاکستان اور چین مشترکہ منصوبے میں مواد کا تبادلہ کر سکیں گے جب کہ اس کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کے تحت میڈیا تعاون، باہمی تفہیم اور تکنیکی شراکت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر رواں برس نومبر میں پاکستان میں ہونے والی مجوزہ کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://urdu.arynews.tv/pakistan-will-take-250-million-panda-bond-from-china/