احمد شہزاد کا میدان میں دلچسپ اورعجیب رقص

پاکستان کی قومی ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد کی کراچی کنگزکے خلاف اسکور کی جانے والی شاندارسینچری تو ان کی شہرت کے لئے اہم ہے ہی تاہم اس سے زیادہ شہرت فی الحال ان کے ایک انتہائی عجیب وغریب ڈانس کی سوشل میڈیا پروائرل ہوتی ویڈیوانہیں دے رہی ہے۔

میچ کے دوران مجمع میں موجود سامعین میں سے کسی کے کیمرے نے فیلڈنگ کے دوران احمد شہزاد کے ڈانس کے مناظرعکس بند کیئے جن کے بارے میں ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایسا وہ خود کو خوش کرنے کے لئے کررہے تھے یا شائقین کو محضوض کرنے کے لئے۔

وجہ چاہے کچھ بھی تاہم احمد شہزاد کی ویڈیو فیس بک اورٹویٹرپروائرل ہورہی ہے اوربعض لوگ انہیں مذاق کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

اب آپ ویڈیو دیکھئے اور خود ہی فیصلہ کیجئے