شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احمد علی اکبر نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی۔
اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کیریئر، نجی زندگی، ڈراموں کے حوالے سے کھل کا اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اچھے رومانوی اسکرپٹ کا شدت سے منتظر ہوں۔
احمد علی اکبر نے کہا کہ میں ایک نئے دور پر مبنی کہانی کا منتظر ہوں، مداحوں کی خاطر چاہتا ہوں اس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور میں مدمقابل ہوں۔
اداکار نے کہا کہ میں اور یمنیٰ بہت اچھے دوست ہیں، ان سے جب اس حوالے سے بات ہوتی ہے تو وہ بھی ایسا ہی چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر اب تک تین ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان ڈراموں میں ناظرین نے دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا۔
احمد علی اکبر نے کہا کہ میں نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے کی پہلی دو اقساط پڑھنے کے بعد ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب مکمل اسکرپٹ پڑھا تو 15ویں اقساط کے بعد ڈرامہ اور مرکزی کردار سمجھ آنے لگا لیکن میں نے اس کردار کے لیے تین دیگر اداکاروں کے نام کا مشورہ دیا مگر میری رائے کو مسترد کردیا گیا۔
اداکار نے کہا کہ میں نے یہ سوچ کر حامی بھرلی کہ میں نہیں تو کسی اورمیرے جیسے اداکار کو یہ ڈرامہ آفر کیا جائے گا تو پھر کیوں نہیں اس میں کام کروں۔