پاکستان سے کھیلنا ایک نشہ ہے، احمد شہزاد

احمد شہزاد

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کھیلنا ایک نشہ ہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے لاہور وائٹس کو کامیابی دلوانے والے کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم میں واپسی پر نظریں مرکوز کرلیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ساری قربانیاں پاکستان سے کھیلنے کے لیے ہیں جب آپ کو پاکستان کو کھیلنے کا ایک نشہ ہوتا ہے اس سے بڑا نشہ کوئی ہے نہیں سارے پیسے ایک طرف ساری دنیا کی چیزیں ایک طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹار کی جو اہمیت ہے جب آپ کو اس کی قدر آجاتی ہے تو آپ مرتے دم تک فائٹ کرتے ہیں اور میرا بھی کچھ ایسا ہی منصوبہ ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں کسی سے توقعات وابستہ نہیں صرف اللہ تعالیٰ سے امید لگاتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم میں آؤں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ جب انجری سے واپس آیا ہوں آخری دو سال میں میری کارکردگی دیکھیں تو سارے فارمیٹ کے پی ایل، نیشنل ٹی 20، فور ڈے کرکٹ الحمد اللہ میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مجھے میری کارکردگی کا صلہ ضرور ملے گا اور میں اس کی اللہ تعالیٰ سے توقع کرتا ہوں کسی اور سے نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں ابتدائی دونوں میچز میں نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔