قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے ٹی 10 لیگ کی بڑی پیشکش ٹھکرا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ ہمیشہ پاکستان کو پہلی ترجیح دی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کے لیے کوششیں جاری رکھوں گا۔
I have respectfully refused a contract to play in the ongoing season of Abu Dhabi T10 League as I believe I have some unfinished business with my team Lahore Whites in National T20 Cup, and I want to carry on playing domestic cricket in Pakistan. I have always believed in putting… pic.twitter.com/d0h6AHyUdF
— Ahmad Shahzad (@iamAhmadshahzad) November 30, 2023
احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے این اوسی دینے پرپی سی بی کا شکریہ اور بنگلہ ٹائیگرزکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھےکھیلنےکی آفرکی۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔