احسن اقبال نے ملکی مسائل کا حل بتا دیا

ایک اناڑی کا بت تراش کر عوام کو چورن بیچا کہ یہ صادق اور امین ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل ترقیاتی بجٹ میں 3 سے4 گنا اضافہ ہے وزارت خزانہ کے پاس پیسےنہ ہونےکےباعث ترقیاتی بجٹ جاری نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو ترقی نہیں کرنے دی پاکستان دنیا کے وسائل سے مالا مال ہے جس معیشت میں برق رفتاری نہیں ہوتی وہ آگے نہیں بڑھ سکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب کشتی بھنور میں پھنس جائےتو ہر مسافر کو چپو چلانا پڑتا ہے سیاسی اختلافات کو نفرت پھیلانے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے اختلافات کو عدم برداشت کی طرف نہیں لے جانا چاہتے.

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو معاشی میدان میں ناقابل تسخیر بنانا ہے آج دنیا ٹیکنالوجی اور نالج کیپٹل کی طرف جارہی ہے حکومت نے کوشش کی ہے انجینئرنگ پروفیشن کوسپورٹ کرے.

انہوں نے اعلان کیا کہ 14اگست کو نیشنل انٹرنشپ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کریں گے پروگرام کے تحت 20 ہزار نوجوانوں کو انٹرنشپ دی جائیں گی۔