معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں صارفین نے گلوکارہ سے شادی، آنے والی البم سمیت دلچسپ سوالات پوچھے جن کا گلوکارہ نے جواب دیا۔
ایک صارف نے پوچھا کہ شادی کب کررہی ہیں؟ دوسرے صارف نے سوال کیا کہ شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے؟
آئمہ بیگ نے کہا کہ ’کبھی نہیں کرنی شادی جبکہ لڑکے سے متعلق کہا کہ ہم ایسے ہی اچھے ہیں، ہمیں کوئی نہیں چاہیے لیکن پوچھنے کا شکریہ۔‘
ایک اور صارف نے گلوکارہ سے پوچھا کہ ’وہ کس گلوکار کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہیں؟ دوسرے صارف نے سیلبریٹی کرش سے متعلق سوال بھی کیا؟
آئمہ بیگ نے کہا کہ ’والٹ بوائے‘ کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہوں جبکہ سجل علی پر کرش ہے۔
ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ ’عاصم اظہر میرے بھائیوں جیسے ہیں۔‘ ان کی منگیتر میرب علی میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہیں۔‘
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے اداکار و ماڈل شہباز شگری سے منگنی کی تھی تاہم ڈیڑھ سال تک منگنی کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔