’72 سالہ شخص نے مجھے ڈیٹ پر چلنے کی آفر دی‘

آئمہ بیگ

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو 72 سالہ شخص کی جانب سے ڈیٹ پر چلنے کی آفر ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئمہ بیگ کے حالیہ انٹرویو کا ایک مختصر کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں گلوکارہ کی طرف سے کیے گئے انکشاف نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

انٹرویو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جب میں 16 سال کی تھی تب امریکا میں ریاستوں کو کیبل کنکشن بیچنے والی ایک کمپنی کے کال سینٹر میں جاب کرتی تھی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ 72 سالہ شخص کی کال آئی اور انہوں نے مجھے ڈیٹ پر چلنے کی پیشکش کی، وہ سمجھ رہے تھے میں ریاست اوہائیو میں رہتی ہوں۔

انٹرویو کے مختصر کلپ پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ آئمہ بیگ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی کامیڈی شو سے کیا اور اس کے بعد بطور گلوکارہ شہریت پائی۔