منال خان اور احسن محسن کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آگئی

منال خان

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے نومولود بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں یکم نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’حسن اکرام‘ رکھا اور بیٹے کی پیدائش کی اطلاع سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔

شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منال اور احسن محسن کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دی گئی اور ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تاہم اب حسن اکرام کی خالہ یعنی ایمن خان نے منال کے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔

ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے، ان تصاویر میں ایمن خان کے ہمراہ ان کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے”۔

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے منال خان نے کہا کہ “ماشااللہ! میرا بیٹا خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ ہے”۔

واضح رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔