کراچی: پاکستانی اداکارہ ایمن خان اہم سنگ میل عبور کرنے والی دوسری شوبز شخصیت بن گئیں کہ جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ اپنے کام کے حوالے سے بھی وقتاً فوقتاً سب کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
اگر بات کی جائے تو سوشل میڈیا کے تقریباً تمام ہی پلیٹ فارمز پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات موجود ہیں، جو نہ صرف اپنی پوسٹیں شیئر کرتی بلکہ مداحوں کی جانب سے ملنے والے کمنٹس کو بھی پڑھتی ہیں۔
نوجوان پاکستانی اداکارہ ایمن خان بھی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، اسی وجہ سے اُن کے فالوورز کی تعداد اب پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ایمن خان نے پچاس لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
My beautiful world ♥️🦋 @erumkhancouture @studio86th @sabsthesalon @ss_zubair
یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ماہرہ خان واحد پاکستانی اداکارہ تھیں جنہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔
اداکارہ منیب بٹ کے ساتھ ایک برس قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والی ایمن خان کے ہاں رواں سال اگست میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سے انہوں نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔