کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان گھر کی سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے میں زخمی ہوگئیں۔
اتوار کے روز معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں سیوریج لائن کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کافی مالی نقصان ہوا تھا۔
آج منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹور کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ 20 فروری اتوار کے دن سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس سے گھر کا آدھا حصہ گر گیا۔
’ایمن کو شیشے کے ٹکڑے لگنے کی وجہ سے معمولی چوٹیں آئیں لیکن اللہ کا بڑا کرم ہوا۔ الحمد اللہ، وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘
منیب بٹ نے لکھا کہ ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ زندگی کی اہمیت خاندان اور پیاروں کی حفاظت و صحت ہے، میں اور میری فیملی محبتوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے بے حد مشکور ہیں، ہمارے لیے دعا کرتے رہیں۔
View this post on Instagram