فضائی میزبانوں کے کنیڈا میں سلپ ہونے کے بعد کیا نئی ہدایت جاری کی گئی؟

کراچی : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد میزبانوں کے لیے نئی پالیسی بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع مطابق فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد کنیڈا اور مختلف ممالک جانے والی پروازوں پر فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کرنے کے لئے مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تواتر سے خواتین ایئر ہوسٹس، مرد اسٹیورڈز کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے واقعات پر پالیسی مرتب کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ کینیڈا سلپ ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

10نومبر کو اسلام آباد سے کنیڈا جانے والے 2 فلائٹ اسٹیورڈز ٹورنٹو میں سلپ ہوئے تھے، سلپ ہونے والوں میں پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈز خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں۔