بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کی انٹرنیشنل فلائٹ کے دوران مسافر آپے سے باہر ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت دہلی سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز کو چند منٹ بعد ہی واپس اتار لیا گیا۔
دوران پرواز مسافر کی عملے سے بدتمیزی کی وجہ سے پائلٹ نے پرواز کا رخُ موڑ کر طیارے کو واپس لینڈ کروایا اور شکایت پر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایئر انڈیا کی پرواز نے صبح 6.35 بجے دہلی سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد فلائٹ میں جھگڑا رپورٹ ہوا۔ ایئر لائن نے اس واقعے کے بارے میں دہلی ایئرپورٹ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واقعے سے متعلق جاری بیان میں ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں مسافروں کی سیکورٹی، سلامت، وقار اور احترام ہمارے لیے اہم ہے۔