پاک فضائیہ چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ایئر مارشل وقاص احمد

کراچی : پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری کے کہا ہے کہ پاک فضائیہ چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

وہ پاکستان نیوی وار کالج میں تقریب سے خطاب کررہے تھے، نیول وار کالج آمد پر ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا کہنا تھا کہ ابھرتے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے مؤثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے، میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاک بحریہ وفضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔