بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

قومی ایئرلائن (پی آئی اے)

کراچی : پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نجی ایئر لائن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن ایئرسیال نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے کافیصلہ کرلیا۔

ایئرسیال بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانےکیلئے 5 جدیدطیارے لیز پر حاصل کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری کیلئےایئرسیال انتظامیہ مختلف ایوی ایشن کمپنیوں سےرابطے میں ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 5 نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونے سے ایئرسیال پائلٹس، کیبن کریو سمیت دیگر بھرتیاں بھی کرے گا۔

یاد رہے کابینہ نے ایئرلائن کو 7 نئےبین الاقوامی روٹس پر پروازیں چلانےکی اجازت دی تھی، چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی تھی۔