سعودی عرب جانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی

ایئرسیال

کراچی : نجی ایئرلائن ایئرسیال نے سعودی عرب کے شہر دمام کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 2دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایئرسیال نے سعودی عرب کے شہر دمام کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔

دمام ایئرپورٹ پرایئرسیال کی پروازپہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، ایئرسیال لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 2دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ایئرلائن کے سی ای او طارق امین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پروازیں شروع کرنے کا مقصد ہم وطنوں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے، سفری سہولت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔