ایشوریہ رائے اور پریانکا چوپڑا نے کتنی تعلیم حاصل کی؟ حیران کن انکشاف

فلم انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور فنکارانہ مہارت سے دنیا بھر میں نام پیدا کرنے والی بالی وڈ کی معروف ترین اداکاراؤں ایشوریہ رائے اور پریانکا چوپڑا کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

اس حوالے جاری ایک رپورٹ پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ کامیابی کا راز اور معیار صرف تعلیم نہیں اپنا ہنر، فن اور چہرہ بھی ہوتا ہے۔

اپنی دلکش اداکاری سے مداحوں کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی ان کے کالج جانے میں ہی رکاوٹ بن گئی۔ انہوں نے اپنی ٹین ایج میں ہی ماڈلنگ کرکے خود کو ریمپ پر منوالیا۔

ان کی خوبصورتی کا یہ عالم تھا کہ محض 17 سال کی عمر میں ہی انہوں نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا اور پھر یہ سلسلہ رکا نہیں اور پریانکا اپنی خوبصورتی کی بدولت کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں اور تعلیم حاصل کرنے کا وقت ہی نہ مل سکا۔

پریانکا نے امریکا اور برطانیہ کے مختلف اسکولوں میں ضرورت کے مطابق تھوڑی بہت تعلیم حاصل کی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کیا معلوم حقیقت میں یہ حسینہ میٹرک بھی ہیں یا نہیں؟ البتہ پریانکا کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو ان کی خواہش تھی کہ وہ ’’کرمنل سائیکولوجسٹ‘‘بننا چاہتی تھیں۔

اس کے علاوہ اپنے منفرد ڈانس بے پناہ حسن اور نشیلی آنکھوں والی ایشوریہ رائے بھی ان ہی اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنی فنی کیرئیر کی طرح تعلیمی سفر میں بھی آگے جانے کی قابلیت رکھتی تھیں لیکن قسمت اور مصروفیت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

ایشوریہ نے اپنی ذہانت سے انٹرمیڈیٹ میں 90فیصد نمبر تو حاصل کیے تھے، دلکش چہرے کی حامل اداکارہ خوبصورت عمارتوں کے ڈیزائن بنانے میں دلچسپی رکھتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے کالج میں داخلہ بھی لیا مگر کبھی پڑھائی نہ کرسکیں۔

بارہویں جماعت پاس ایشوریا رائے بچن 21سال کی عمر میں ’’مس ورلڈ‘‘ بنیں اور دنیا آج بھی ان کے حسن کی پرستار ہے۔