ممبئی: ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی خبروں نے بالی وڈ کی اداکار جوڑی کو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا دیا۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو کامیاب شادی شدہ اداکار جوڑی کی بہترین مثال قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2007 میں شادی کی اور اب تک ساتھ ہیں، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے ان کے بارے میں مایوس کُن خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ایسے میں ایشوریا رائے کا 2010 میں دیا گیا انٹرویو بھی دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ میں اور ابھیشیک روزانہ لڑائی کرتے ہیں۔
متعلقہ: ایشوریا رائے کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے گھنٹوں انتظار کرتا تھا، عمران ہاشمی
لیکن ابھیشیک بچن نے اسے اختلاف رائے قرار دیا تھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے نہیں ہیں بلکہ ہمارے درمیان اختلاف رائے ہوتی ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے۔
ابھیشیک بچن نے بتایا تھا کہ بیگم کے ساتھ اختلاف رائے ختم کرنے کیلیے ہمیشہ میں معافی مانگنے میں پہل کرتا تھا، ہمارا اصول ہے کہ سونے پہلے اختلافات کو ختم کیا جائے۔
اداکار نے کہا تھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آدھا وقت ہم ہار ماننے اور معذرت کرنے میں گزر جاتا ہے کیونکہ ہمیں بہت نیند آتی ہے۔
متعلقہ: ’ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ بول کر بہت سی دشمنیاں مول لیں‘
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ ایشوریا رائے کے پُرانے انٹرویو میں کیے گئے اعتراف بتاتا ہے کہ دونوں میں طلاق ہوگئی ہے۔ جوڑے نے اب تک طلاق کی خبروں پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔