پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور کا مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔
عائزہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں ںے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اسی مناسبت سے جیولری بھی پہن رکھی ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا ’مجھے پرکھنا ہو تو میرے پاس چلے آنا، یہ یہاں وہاں کی خبریں تجھے بدگمان کریں گی۔‘
عائزہ اعوان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ اعوان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں لیکن وہ شادی کے بعد بھی اداکاری کو جاری رکھیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری میرا جنون ہے خود کو کبھی بھی شوبز سے الگ نہیں کرسکتی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، گل رعنا، نوال سعید، عدیل چوہدری ودیگر شامل تھے۔