شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان نے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ عائزہ اعوان نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
عائزہ اعوان نے بتایا کہ میں اکثر ڈپریشن میں چلی جاتی ہوں لیکن کسی سے محبت کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا کام سے متعلق یا پھر کوئی اور بات ہو تو ایسا ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیار محبت کو سنجیدگی سے لیتی ہوں لیکن اس فیز سے بہت جلدی باہر نکل جاتی ہوں، میں ان لڑکیوں میں سے بالکل بھی نہیں ہوں جو بیٹھ کر رونا دھونا شروع کردیتی ہیں۔
سیگمنٹ پاور پلے میں عائزہ نے کہا کہ وہاج علی کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گی، خوشحال کے ساتھ بھی فلم کرنے میں دلچسپی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عائزہ نے بتایا کہ اداکار سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز خریدتے ہیں لیکن جو یہ کرتے ہیں ان کے فالوورز سے متعلق پتا چل جاتا ہے کیونکہ اتنے لائکس نہیں مل رہے ہوتے۔
عائزہ اعوان نے ٹاپ تین اداکاراؤں میں سجل علی، یمنیٰ زیدی اور عائزہ خان کا نام لیا۔
واضح رہے کہ عائزہ اعوان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں علیشبہ کا منفی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور الحسن، منیب بٹ، حرا مانی ودیگر شامل تھے۔