’آپ سب کی تہنیت‘ عائزہ اعوان انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے ’تیرے بنا میں نہیں‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے ڈرامے کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دلہن کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ سب کی تہنیت۔‘

عائزہ اعوان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ کچھ مداح انہیں (’نور‘منفی کردار) سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سکس سگما پلس کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’تیرا بنا میں نہیں‘ میں سینئر اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ (مرتضیٰ)، سونیا حسین (نور)، عائزہ اعوان (تہنیت) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں خالد انعم، بشریٰ انصاری، ظہیر لہری، انعم تنویر، فواد جلال، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

’تیرے بنا میں نہیں‘ کی کہانی مرتضیٰ، نور اور تہنیت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نور کسی قابل بننے کی خاطر محبت کو ٹھکرا دیتی ہیں جس کے بعد مرتضیٰ کی زندگی میں تہنیت کی آمد ہوتی ہے لیکن نور دونوں کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔