شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مہندی رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
عائزہ اعوان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سازش میں شامل سارا جہاں ہے۔‘
انہوں نے دو روز قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں تہنیت کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین، بشریٰ انصاری ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔
عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔