اداکارہ عائزہ خان نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پبلک سےپرائیوٹ کیوں کرلیا

عائزہ خان

اسلام آباد : اداکارہ عائزہ خان نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پبلک سے ہٹا کرپرائیوٹ کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ افراد جو انہیں فالو نہیں کرتے اب ان کی تصاویر اور ویڈیوز نہیں دیکھ پائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ باقی نامور شخصیات کی طرح سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کی دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پرائیوٹ کررہی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں مداح چاہیے فالوورز نہیں۔

عائزہ خان کو انسٹاگرام پر 31 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اپنا اکاونٹ پرائیوٹ کرلیا اور ایک پوسٹ میں لکھا کہ کبھی کبھار کسی کی زندگی میں داخل ہونے کے لیے دروازہ کھٹکھٹانا ضروری ہوتا ہے۔

عائزہ خان کے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کے باوجودچاہنے والے انہیں فالو کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں جسے اداکارہ ضرور قبول کریں گی۔

یاد رہے کہ ماضی میں انسٹا گرام پر آئزہ خان کی ایک فالوور نے اخلاقیات کی حد عبور کرتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے ایک انتہائی نفرت آمیز کمنٹ لکھا تھاجو کہ کسی بھی ماں کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کے لیے کافی تھا۔

تاہم اداکارہ آئزہ خان نے انتہائی ذہانت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت آمیز کمنٹ کرنے والی خاتون کو ایسا جواب دیا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوگئی اور سب نے ہی کمنٹ کرنے والی خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔