سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے اپنا اور نوجوت سنگھ سدھو کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔
بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اجے جڈیجا نے بتایا کہ سدھو کا یہ نہیں پتا چلتا تھا کہ وہ تعریف کررہے ہیں یا پھر بندے کو پھنسوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں شروع میں آیا تو ہم روم پارٹنر بنے، مجھے کہنے لگے کہ فکر نہ کرنا جو کمرے کی بات وہ یہاں سے باہر نہیں جائے گی، میں نے بولا یہ تو چلو سوٹ کرتا ہے ٹھیک ہے۔
یہ پڑھیں: اجے جڈیجا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دلچسپ واقعہ پیش آگیا
اجے جڈیجا کے مطابق اس زمانے میں ایک روم دو لوگ شیئر کرتے تھے، سب کا اٹھنے کا وقت الگ ہوتا ہے میں رات کو واپس آتا تھا یہ اٹھ رہے ہوتے تھے، ہم دونوں کا کام سیٹ چل رہا تھا۔
سابق کرکٹر نے بتایا کہ ٹیسٹ میچ چل رہا تھا جب چائے کا وقفہ ہوا، میں بارہواں کھلاڑی تھا فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑلیا اس کے بعد ہم بیٹھے ہوئے تھے کپل دیو بھی موجود تھے، اس دوران سدھو نے کہا کہ ’کیا ہیرا چن کر لائے ہو، رات کے 4 بجے واپس آیا ہے اور فیلڈنگ اس کی دیکھو۔‘