افغانستان ٹیم کے سابق مینٹور اجے جڈیجا نے افغانستان کے خلاف گلین میکسویل کے 201 رنز بنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
ورلڈکپ کے میچ میں ایک موقع پر افغانستان کی ٹیم آسٹریلیا پر حاوی نظر آئی اور آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی صرف 91 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اس کے بعد میکسویل کا بلا ایسا چلا کہ بیٹنگ کے دوران کئی بار انجری کا شکار ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کو جتوا کر ہی دم لیا تھا۔
گلین میکسویل نے افغانستان کے خلاف 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
اب نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق مینٹور اجے جڈیجا نے کہا کہ جب گلین میسکویل نے مارنا شروع کیا تو میں ڈریسنگ روم میں موجود تھا لیکن جب 70 رنز رہ گئے تو بیٹھا نہیں گیا کبھی کسی فیلڈر کے پاس جارہا تھا اور کبھی دوسرے فیلڈر کے پاس جاکر سمجھا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیچ بھی چھوٹے لیکن اس دن یہی ہونا تھا، میرے لیے یہ اکیلا میچ خراب نہیں بلکہ پورا ورلڈ کپ خراب ہوا کیونکہ فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کا مقابلہ ہوا۔
اجے جڈیجا نے کہا کہ اگر افغانستان، آسٹریلیا کو ہرا دیتا تو وہ باہر ہوجاتا، یہ وہ دن تک جسے میں کبھی بھول نہیں سکتا۔