بھارتی اداکارہ کی خودکشی سے قبل ویڈیو سامنے آگئی

آکانکشا دوبے

بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کرلی اب ان کی خودکشی سے چند قبل گھنٹے قبل کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وارانسی کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کو اپنی جان لینے سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام لائیو پر روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

25 سالہ اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی آنے والی نئی فلم کے یونٹ کے ساتھ وارانسی کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اور فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔

اداکارہ کی خودکشی کے بعد متعدد حلقوں کی جانب سے اس خودکشی کے واقعے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

آکانکشا دوبے 21 اکتوبر 1997 کو مرزا پور، اتر پردیش میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنی مختصر اداکاری کی ویڈیو شیئر کرکے کیا۔