ممبئی : بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو فلم رستم کی کامیابی کے بعد اپنے خیر خواہوں کے ساتھ جشن منانے کا موقع مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ فلم ’رستم‘ کی کامیابی کے بعد اکشے کمار کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے، اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ایک انوکھے انداز میں کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں اکشے کمار گا کر ان تمام بالی ووڈ اداکاروں کی تعریف اور شکریہ ادا کر رہے ہیں، جن کی فلمیں رواں سال اب تک فلم ریلیز ہوئی، جن میں سلمان خان ،فواد خان ، ورون دھون اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔
آخر میں اکشے کمار نے اپنے تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Now it’s my turn,cant Thank You’ll enough 4 all the Love 4 Rustom!There’s a lot of Love inside this Hoop! #Shukriya https://t.co/ZSndgLWV9A
— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 18, 2016
یاد رہے کہ فلم رستم نے پانچ دن میں 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، اس فلم میں اکشے ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ دی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار ادا کررہی ہے ، اس فلم کی کہانی 50 کی دہائی میں ہونے والے ایک ایسے حادثے کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک ایماندار نیول آفیسر پراسرار قتل کی واردات میں ملوث پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم لفٹ اور ہاؤس فل بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔