ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔
’ہیرا پھیری‘ بالی وڈ کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم ہے جس کا تیسرا پارٹ بھی آنے والا ہے۔ پہلے دونوں پارٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول نے کام کیا مگر تیسرے پارٹ میں ایک نیا چہرہ نظر آئے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے ’ہیرا پھری 3‘ کے لیے 90 کروڑ روپے معاضے کا مطالبہ کیا جسے فلمسازوں نے مسترد کر دیا۔
اکشے کمار کی جگہ اداکار کارتک آریان کو لیا گیا ہے جو ’بھول بھولیاں 2‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ’بھول بھولیاں‘ کے پہلے حصے میں اکشے کمار تھے۔
کارتک آریان ’ہیرا پھیری 3‘ کے لیے 30 کروڑ روپے معاوضہ لینے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
Only #NeerajVora sir knows what will happen after this screen and what is going to happen, I don't think any director in Bollywood can execute this cult classic like this 😭#PhirHeraPheri #HeraPheri3@akshaykumar sir @SunielVShetty sir @SirPareshRawal pic.twitter.com/1CfbQYGyCt
— 𝙉𝙖𝙧𝙚𝙣𝙙𝙧𝙖☄️ (@khodal_kripa) June 23, 2022
ادھر اکشے کمار نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ کے لیے مجھے کہا گیا لیکن میں نے اسکرپٹ کی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
شائقین کو یاد ہوگا کہ ’پھر ہیرا پھیری‘ کے آخری سین میں راجو (اکشے کمار) کروڑوں روپے مالیت کی بندوقیں دریا میں پھینکنے جاتے ہیں جب کہ شیام (سنیل شیٹھی) اور بابو راؤ (پریش روال) اسے فون کر کے روکنے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس کروڑ پتی بننے کا موقع ہوتا ہے۔
مگر یہیں فلم اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے اور دیکھنے والوں کے ذہنوں میں سوال چھوڑ جاتی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔